26 اگست، 2016، 7:54 PM

صدر حسن روحانی کا فلمی اداکار داؤد رشیدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

صدر حسن روحانی کا فلمی اداکار داؤد رشیدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے معروف فلمی اداکار داود رشیدی کا آج صبح 83 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا صدر حسن روحانی نے ان کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے معروف فلمی اداکار داود رشیدی کا آج صبح 83 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا صدر حسن روحانی نے ان کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داؤد رشید کے جسد خاکی کو اتوار کے دن بہشت زہرا(س) کے ہنرمندان قطعہ میں سپرد خاک کیا جائے گا اور ان کی مجلس ترحیم اسی دن شہرک غرب کی جامع مسجد میں منعقد کی جائے گی۔ ایران کی اعلی سیاسی اور ثقافتی شخصیات نے بھی مرحوم داؤد رشیدی کے انتقال پر افسوس اور تعزیتی پیغام ارسال کئے ہیں ۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے بھی اپنے پیغام میں مرحوم رشیدی کی ثقافتی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے ان کے پسمندگان اور دوستوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

News ID 1866488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha